ہلال نیوز

پاکستان ایئر فورس کی دھشت گردی کے خلاف جنگ میں کاکردگی قابل تحسین ہے

پاکستان ایئر فورس کی دھشت گردی کے خلاف جنگ میں کاکردگی قابل تحسین ہے

 

گزشتہ دنوں چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان نے دورہ امریکہ کے موقع پر چیف آف سٹاف یو ایس ایئرفورس ( یو ایس اے ایف) جنرل مارک اے وِلش تھری سے یو ایس اے ایف ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیف آف ایئر سٹاف سہیل امان نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان ایئر فورس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر چیف آف سٹاف یو ایس ایئرفورس جنرل مارک اے وِلش تھری نے پاکستان ایئرفورس کی دہشت گردی کے حوالے سے کارکردگی کو سراہا۔ گفتگو کے دوران دونوں سربراہان نے خطے میں سکیورٹی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

گزشتہ دنوں پی اے ایف کالج لوئر ٹوپہ مری میں سالانہ یومِ والدین تقریب منعقد ہوئی۔ ایئر چیف مارشل چیف آف ائیر سٹاف سہیل امان اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں بچوں نے مختلف پروگرام پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

 


کمانڈر لاہور کور کی مزارِ اقبال پر حاضری

 

گزشتہ دنوں حکیم اُلامت علامہ اقبال کے مزار پر ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور اُن کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر پاکستان نیوی کے ایک چاق چوبند دستے نے پاکستان رینجرز پنجاب سے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے اور سلامی پیش کی۔

 

 

یہ تحریر 27مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP