ملک بھر کی طرح ٹانک میں بھی 75واں یوم آزادی ملی جو ش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ پرچم کشائی کے لیے ڈپٹی کمشنر دفتر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ضلع بھر کے تمام متعلقہ افسران، سماجی شخصیات اور سکول طلباء نے حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک حمیداللہ خٹک نے آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔ نواب آف ٹانک نوابزادہ عبدالوہاب کی جانب سے نواب قلعے سے ٹانک بائی پاس اور کشمیر چوک تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی شرکاء ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھامے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاکر وطن عزیز سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے رہے۔
یوم آزادی کی مرکزی تقریب سیکٹر ہیڈ کوارٹر ایف سی سائوتھ میں منعقد ہوئی۔ مرکزی تقریب میں سول و عسکری حکام، سیاسی و سماجی شخصیات، سکول طلباء اور مقامی افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں سکول طلباء میں حسن قرأت اور تقاریر کے مقابلے ہوئے جبکہ قومی دن کی مناسبت سے طلباء نے ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کرکے حصول پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
(رپورٹ: محمد زعفران میانی)
یہ تحریر 336مرتبہ پڑھی گئی۔