ہلال نیوز

وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ کا گوادراور تربت کا دورہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ کا گوادراور تربت کا دورہ

 

گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے گوادر اور تربت کا دورہ کیا ۔اس دورے کے موقع پر، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ ،آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن اور میجر جنرل اظہر نوید حیات خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان اورکمانڈر سدرن کمانڈ کو گوادر اور تربت میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ نے گوادر اور تربت میں مختلف منصوبوں پر جاری کام کو دیکھا ۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے گوادر اور تربت میں جاری منصوبوں کی کارکردگی کو سراہا اور وقت پر مکمل کرنے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔

 


پاسنگ آؤٹ پریڈ

 

گزشتہ دنوں فرنٹےئر کور بلوچستان کے57ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ٹریننگ سنٹر لورالائی میں منعقد ہوئی۔پریڈ میں تربیت مکمل کر نے والے 3680 جوانوں نے حصہ لیا۔

اس موقع پرجب مہمان خصوصی وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان پریڈ گراؤنڈ پہنچے تو ایک چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پریڈ کے معیار کو سراہا۔

مہمان خصوصی نے تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔

یہ تحریر 18مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP