ہلال نیوز

وزیرستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں تقریب اسناد

گزشتہ دنوں وزیرستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں تقریب تقسیمِ اسناد منعقد ہوئی۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے وزیرستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں بالخصوص وزیر ستان کے نوجوانوں کو مختلف شعبہ جات میں مفت پیشہ وارانہ تربیت کی سہولیات فراہم کر کے انہیں اپنے پیرو ں پر کھڑا ہو نے اور قومی دھارے میں شامل ہو نے میں مدد فراہم کررہا ہے۔ جنو بی وزیر ستان میں آرمی کے کامیاب آپریشن کے بعد اس علاقے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا یہاں کے نوجوانوں نے اسلحہ کے بجا ئے کتاب اور قلم کو تر جیح دی اور اب ٹیکنیکل تربیت حاصل کرکے ملک اور قو م کے مفید شہری بننے کی جانب ایک قدم بڑھا رہے ہیں۔

وزیرستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں کمپیوٹر، ڈرائیونگ، ٹیلرنگ، آٹومکینک، بلڈنگ، الیکٹریشن کے کورسزز کرائے جا تے ہیں۔ یہاں پر طلبہ کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کو ماہانہ جیب خر چ، مفت کھا نا اورمفت تعلیمی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ تقریب کے پہلے بیج کے کانووکیشن میں پانچ شعبہ جات کی کار کر دگی کا مظاہر ہ کر نے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

یہ تحریر 44مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP