ہلال نیوز

وزیراعظم پاکستان کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

گزشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اُن کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے جبکہ پرنسپل سٹاف آفیسرز سے اُن کا تعارف کرایا گیا۔
وزیراعظم نے پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی اور ملکی بحری سرحدوں کے دفاع پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان نیوی کے بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم ریجنل سکیورٹی کے حوالے سے کردار، کوششوں اور اقدامات کو سراہا اور ملکی بحری سرحدوں کے دفاع، گوادر بندرگاہ سمیت سی پیک سے منسلک پروجیکٹس کے سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔



وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نیوی کی صلاحیتوں میں مزید اضافے اور میری ٹائم سے درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے مزید اضافہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت میری ٹائم سیکٹر اور اس کی بے پناہ معاشی صلاحیت سے بخوبی واقف ہے جسے ملکی خوشحالی کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس جذبے کے تحت حکومت کا سال 2020 کو (Year of Blue Economy) قرار دینے کا اولین مقصد سمندری شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اسٹرٹیجک سمت کا تعین کرنا تھا۔
اس موقع پر وزیراعظم ، وزیر برائے دفاع، معیشت، میری ٹائم افیئرز،  این ایس ڈی اور ایس پی پی معاونِ خصوصی برائے وزیراعظم اور ڈیفنس، فنانس، فارن اور میری ٹائم افیئرز کے سیکرٹریز کو میری ٹائمز کے متعلق درپیش چیلنجز پر مفصل بریفنگ دی گئی۔
نیول چیف نے وزیراعظم کے دورہ کرنے اور پاک بحریہ پر مکمل اطمینان ظاہر کرنے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان نیوی اﷲ کی مددسے اپنے ملک کی سمندری سرحدوں کی محافظ ہے اور امن  و جنگ کی حالت میں اپنے فرائض سے آگاہ ہے۔
 

یہ تحریر 103مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP