ہلال نیوز

نیشنل سیلنگ چیمپیئن شپ

گزشتہ دنوں نیشنل سیلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد پاکستان نیوی ایکویٹک کلب(Aquatic Club)  کراچی میں ہوا۔اس تین روزہ چیمپیئن شپ کے دوران لیزر سٹینڈرڈ، 470 کلاس اور ونڈ سرفنگ آر ایس ایکس کلاس کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں پاک آرمی، پاک بحریہ، پاک فضائیہ اور سندھ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
 پاک بحریہ نے اپنی دفاعی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے چیمپئن شپ کی تینوں کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔سندھ نے 470 کلاس میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ونڈ سرفنگ اور لیزر کلاسز میں پاک فضائیہ تیسری پوزیشن پر رہی۔



یہ تحریر 2مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP