ہلال نیوز

ناردرن لائیٹ انفنٹری رجمنٹ میں بنیادی عسکری تربیت کے پندرھویں بیج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ

گزشتہ دنوں ناردرن لائیٹ انفنٹری رجمنٹ میں بنیادی عسکری تر بیت کے پندرھویں بیج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ناردرن لائیٹ انفنٹری رجمنٹ سنٹر بونجی میں منعقد ہوئی۔ فورس کمانڈر گلگت  بلتستان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس شاندار تقریب میں اعلیٰ سول وعسکری حکام اور پاس آئوٹ ہونے والے جوانوں کے   اہلِ خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ پاسنگ آئوٹ پریڈ میں ریکروٹس نے عسکری تربیت مکمل کرنے کے بعد ملک ،آئین اور ادارے کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے حلف وفاداری لیا۔ آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی نے دوران تربیت انفرادی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔



 

یہ تحریر 135مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP