ہلال نیوز

میڈیم آرٹلری رجمنٹ میں کرنل آف دی بٹالین تقریب کا انعقاد


4میڈیم آرٹلری رجمنٹ میں کرنل آف دی بٹالین تقریب کا انعقاد
گزشتہ دنوں 4میڈیم آرٹلری رجمنٹ میں کرنل آف دی بٹالین کی تقریب منعقد ہوئی ۔اس موقع پر کرنل اِن چیف آرٹلری رجمنٹ جنرل زبیرمحمود حیات تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کے ہمراہ بریگیڈیئروسیم ظفر اقبال ریٹائرڈ کو یونٹ کے کرنل آف دی بٹالین کے رینک لگائے۔ اس موقع پر چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمودحیات نے یادگارِشہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے بلند درجات کے لئے فاتح خوانی کی ۔تقریب میں یونٹ کے حاضراور ریٹائرڈ آفیسرز،   جے سی اوز اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔  
 


یہ تحریر 190مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP