ہلال نیوز

ملتان گیریژن میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

گزشتہ دنوں ملتان گیریژن میں کور لیول چیمپیئن شپ میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریسلنگ، والی بال، اتھلیٹکس، کبڈی اور رسہ کشی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ریسلنگ اور اتھلیٹکس کے   مقابلوں میں 24 انجینئر بٹالین نے کھیل کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے   چیمپیئن شپ ٹرافی جیت لی۔
 کوراور انٹرڈیو کے ما بین اتھلیٹکس اور کبڈی کے مقابلوں میںفرسٹ آرمڈ ڈیو نے کھیل کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے   چیمپیئن شپ ٹرافی جیتی جبکہ رسہ کشی کے مقابلوںمیں40 ڈیونے چیمپیئن شپ ٹرافی حاصل کی۔ان مقابلوںکے دوران شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی او ر کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔



 

یہ تحریر 70مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP