ہلال نیوز

ملتان گیریژن ایجوکیشن سسٹم کی سالانہ تقریب ِ تقسیم انعامات

گزشتہ دنوںملتان گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے زیر اہتمام گل حسن ہال میں سالانہ تقریب ِتقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈرملتا ن کور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف تھے۔ کور کمانڈرنے طلبہ، اساتذہ و انتظامیہ کی محنت اور والدین کی تربیت کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔  تقریب کے اختتام پر اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبا ء و طالبات اور اساتذہ میں اسناد ،شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔تقریب میں طلبا ء و طالبات کے  والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔



 

یہ تحریر 208مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP