ہلال نیوز

ملتان اور اوکاڑہ گیریژن میں جشن آزادی 2023 کا انعقاد

76ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ملتان اور اوکاڑہ گیریژن میں پورے جوش و خروش کے ساتھ جشن آزادی منایا گیا۔ فیسٹیول میں افسروں اور جوانوں کے لیے مختلف کھیلوں اور تربیتی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔اس کے علاوہ ملتان اور اوکاڑہ میں آرمی پبلک سکول اور النور سپیشل چلڈرن سکول اینڈ کالج میں بھی یو م آزادی کی تقریب منعقد ہوئی ۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اختر نوازاورجنرل آفیسر کمانڈنگ 40  ڈویژن میجر جنرل احمد بلال ،  نے بالترتیب ملتان اور اوکاڑہ گیریژن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔کمانڈر سدرن کمانڈ اورملتان کور کی قیادت میں ''آزادی واک'' کے ساتھ ساتھ ''آزادی بینڈ''  کے دیدہ زیب اور متاثرکن ڈسپلے نے تقریب کو شرکا کے لیے پرکشش بنا دیا ۔ملتان اور اوکاڑہ میں منعقد مختلف مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس پرمسرت موقعے پر لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے ملتان میں موجود سابق فوجی ،  سول مہمان، سول انتظامیہ کے افسران، فوجی افسران اورجوانوں سے خطاب کیااور قومی یکجہتی کو فروغ دینے پر زور دیا ۔


یہ تحریر 97مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP