ہلال نیوز

مظفر آباد

مظفر آباد

گزشتہ دنوں کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے فوج کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر پولیس کی تربیت مکمل ہونے پر’’ ٹریننگ پاس آؤٹ‘‘ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد پتیکا میں ہوا۔ مہمان خصوصی نے انسداد دہشت گردی کی پولیس ٹریننگ کے معیار کو سراہا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آزاد جموں و کشمیر کی پولیس اب ہر قسم کے نامساعد حالات کا سامنا کرسکتی ہے۔

گلکت بلتستان

گزشتہ دنوں گلگت بلتستان میں پاک آرمی کی جانب سے پولیس ٹریننگ کے تیسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن‘ کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل عاصم منیر اور آئی جی پولیس ظفر اقبال نے تقریب میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ پاک آرمی نے 300 جوانوں کو تربیت فراہم کی ہے جس کا مقصد پولیس کے جوانوں کو سکیورٹی کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار کرنا ہے۔

یہ تحریر 39مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP