ہلال نیوز

مسلح تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ طور پر مضبوط فوج جنگ روکتی اور امن کی ضمانت ہوتی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

 پاکستان امن پسند ملک ہے اور بابائے قوم کی بصیرت کے مطابق ملک کے اندر اور باہر امن کا خواہاں ہے چیف آف آرمی سٹاف کا بہاولپور کور کی فارمیشنز کا دورہ اور اجتماعی تربیت کا جائزہ


گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بہاولپور کور کی فارمیشنز کا دورہ کیا اور موسم سرما کی اجتماعی تربیت کا جائزہ لیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے دفاعی کوروں کا ہنگامی صورت حال میں آپریشنز کا مظاہرہ بھی دیکھا۔ بعدازاں انہوں نے مشرقی سرحد کے ساتھ انفنٹری فارمیشن فورٹ عباس سیکٹر کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے آپریشنل تیاریوں اور تربیتی معیار پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ آفیسرز اور جوانوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے اُن کے بلند مورال کی تعریف کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور بابائے قوم کی بصیرت کے مطابق ملک کے اندر اور باہر امن کا خواہاں ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ مسلح تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ طور پر مضبوط فوج جنگ روکتی اور امن کی ضمانت ہوتی ہے۔



 

یہ تحریر 108مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP