گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور اور پاکستان رینجرز پنجاب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں بارڈر کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوںنے پاک فوج کو سخت جان بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے افسران اور جوانوں پر فخر ہے جوہمیشہ عوام کی توقعات پر پورا اُترے ہیں اور ہم ثابت قدم ہیں۔
یہ تحریر 0مرتبہ پڑھی گئی۔