ہلال نیوز

لاہور گیریژن میں یوم آزادی کی پروقارتقریب

75ویں یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کے سلسلے میں ایوب سٹیڈیم لاہور گیریژن میں پاک فوج کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا۔ شہر کی فضا سپاہیوں کے' اللہ اکبر' اور 'پاکستان زندہ باد' کے نعروں سے گونج اٹھی۔



 شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب بھی منعقد ہوئی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد شہباز خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی، پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار پر موجود وزیٹرزبک میں اپنے تاثرات درج کیے۔
بعد ازاں پاکستان آرمی کے چاق چوبند دستے نے پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو سلامی پیش کی اور گریٹر اقبال پارک میں ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
 

یہ تحریر 292مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP