ہلال نیوز

قبائلی اضلا ع میں ایف سی (نارتھ) کے اشتراک سے  نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی فری ٹریننگ

گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلا ع با جوڑ، مہمند اورخیبر میں فرنٹئیر کو ر (نارتھ) کے اشتراک سے نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حوالے سے فری ٹرینگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ان تینوں اضلاع کے پانچ سو سے زائد نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کے طریقہ کا ر، فیس بک اور انسٹاگرام مارکیٹنگ، سوشل میڈیا ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹینگ اور فری لانسنگ کی ٹریننگ دی گئی۔ فری ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوانوں نے فرنٹیئر کور نارتھ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ٹریننگ کا انعقاد جاری رکھا جائے اس سے علاقے کے نوجوان اپنے لئے روزگار کے ذرائع پیدا کر سکیں گے۔ فری ڈیجیٹل ٹریننگ کے لئے ضلع مالاکنڈ کے نوجوان رفیع اللہ نے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات دیں ڈیجیٹل ایکسپرٹ رفیع اللہ نے اب تک ملک کے مختلف اضلاع کے پینتیس ہزار سے زائد نوجوانوں کو ٹریننگ فراہم کی ہے ۔



 

یہ تحریر 131مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP