ہلال نیوز

قازقستان کے نائب وزیر دفاع و چیف آف  جنرل سٹاف کا جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ

گزشتہ دنوں قازقستان کی مسلح افواج کے فرسٹ نائب وزیر دفاع اورچیف آف جنرل سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔  



ملاقات کے دوران  باہمی دلچسپی کے امو رکے علاوہ تزویراتی تعلقات کو مربوط بنانے اور علاقائی سلامتی کی صورتحال خصوصاً افغانستان کے موجودہ حالات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ معززین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کی نوعیت اور دائرہ کار کو وسیع کرنے کے اقدامات اوردونوں برادر ممالک کے درمیان سکیورٹی روابط اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا ۔ علاقائی امن و سلامتی میں پاکستان کے تعمیری کردار کا اعتراف کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ نے دو طرفہ سکیورٹی تعاون بالخصو ص فوجی مشقوں اور باہمی تبادلوں سمیت برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان تمام علاقائی ممالک خصوصا ً قازقستان کے ساتھ دوطرفہ فوجی  تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے ۔ 
 قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر، لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ کو مسلح افواج کے چاک چوبند دستے نے "گارڈ آف آنر" پیش کیا۔
 

یہ تحریر 87مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP