ہلال نیوز

صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں خواتین اور بچوں کے لئے پاک فوج کے زیر اہتمام فری میڈیکل  کیمپ کا انعقاد

گزشتہ دنوں پاک فوج کے زیر اہتمام بلوچستان کے ضلع آواران کے دوردراز علاقوں کولی اور گِشکور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں لیڈی ڈاکٹرز اور مختلف ماہرین امراض نے حصہ لیا اور 3500 سے زائد مریضوں بشمول عورتوں اور بچوں کا طبی معائنہ کیاگیا۔ اس موقع پر 100 افراد کی آنکھوں کے آپریشن کئے گئے۔ اس کے علاوہ ای سی جی، الٹراسائونڈ اور ہیپاٹائٹس وغیرہ کے ٹیسٹ کئے گئے۔ اس طرح کے فری میڈیکل کیمپس کا قیام خاران، گلستان، بدینی، شاہرگ، نوشکی، نصیرآباد، چمن اور زیارت کے علاقوں میں بھی کیا گیا۔ اس کا مقصد مقامی آبادی کو اعلیٰ طبی سہولیات کی فراہمی ہے جس سے ہزاروں مریض مستفید ہوئے۔ یہ میڈیکل کیمپس چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایت پر بلوچستان کی غریب آبادی کو اعلیٰ طبی سہولیات مہیا کرنے کے پروگرام کے تحت منعقد کئے جاتے ہیں۔ دریں اثناء 150 سے زائد خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔



 

یہ تحریر 162مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP