ہلال نیوز

شمالی وزیرستان لیو یزکی پاسنگ آ ؤ ٹ پریڈ

گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان لیویز کی پاسنگ آوٹ کی سادہ اور پر وقار تقریب کا انعقاد میر علی شمالی وزیرستان میں کیا گیا۔ 139 جوانوں پر مشتمل لیویز کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں ہوئی۔ 10 ہفتوں پر مشتمل یہ ٹریننگ پاک آرمی نے ترتیب دی تھی۔ ٹریننگ کے دوران جوانوں کومختلف ہتھیاروں سے فائرنگ، نقشہ بینی، علاقے میں امن و امان قائم کرنے کے طریقوں کے علاوہ جسمانی تربیت کے مختلف مراحل سے گزارا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل نعمان محمود نے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں سے حلف لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے۔

یہ تحریر 73مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP