ہلال نیوز

سیلرز پاسنگ آؤ ٹ پریڈ

گزشتہ دنوں سیلرز کے بیچ2019-B کی پاسنگ آئو ٹ پریڈ پی این ایس ہمالیہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں بیس کمانڈر پی اے ایف بیس مسرور ، ایئر کموڈور جمال ارشد نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے آغاز میں پی این ایس ہمالیہ کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن عزیز الحق نے سیلرز کی ٹریننگ پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کو آگاہ کیا کہ سیلرز کی یہ تربیت سترہ ہفتوں پر مشتمل ہوتی ہے جس میں جسمانی ورزش ، تیراکی ، اسلحے کا استعمال اور علومِ بحریہ کی تربیت خاص اہمیت کی حامل ہے۔ بعد ازاںمہمان خصوصی نے بہترین کا ر کردگی کا مظاہرہ کرنے والے سیلرز میں انعامات تقسیم کیے۔
 


یہ تحریر 33مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP