ہلال نیوز

سیلاب کے دوران پاک بحریہ کی امدادی سر گرمیاں

گزشتہ دنوں ہونے والی مون سون بارشوں کے باعث صوبہ سندھ خصوصاًکراچی میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ کی خصوصی ہدایات پر وسیع پیمانے پرامدادی آپریشنز انجام دیئے گئے۔ اِن آپریشنز کے دوران ہزاروں افرا د کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور ان کو ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ اشیائے خورد ونوش کی ترسیل اور طبی نگہداشت کے مراکز کے قیام کو بھی ممکن بنایا گیا۔ یونس آباد،کاکا پیر، ناظم آباد اور سرجانی ٹاؤن کے بارش سے متاثرہ خاندانوں میں تیارکھانے کے سیکڑوں پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ مزید برآں سرجانی ٹاؤن، یارو خان گوٹھ، یوسف گوٹھ، خمیسو گوٹھ میں ضروری اشیائے خوردونوش پر مشتمل سامان کے ہزاروں بیگز بھی تقسیم کئے گئے۔ 
حالیہ بارشوں کے دوران صوبہ سندھ کے علاقے دادو کی تحصیل جوہی میں آنے والے سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد کے لئے بھی پاک بحریہ نے ر یلیف آپریشن انجام دیا۔


یہ تحریر 51مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP