ہلال نیوز

سیرت النبی ۖ کانفرنس  کا انعقاد

گزشتہ دنوں ہیڈ کوارٹر COMKAR  کمانڈر کراچی کی سرپرستی میں پی این ایس جو ہر کے زیر انتظام ، پاکستان نیوی سیرت النبیۖ کا نفرنس کا انعقاد بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں کیا گیا۔ جس میں مختلف کمانڈزکے مقررین اور نعت خواں حضرات نے اپنی اپنی کمانڈز کی نمائندگی کی۔ پاکستان نیوی سیرت النبی ۖ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل محمد شعیب تھے۔ سیرت النبی ۖ کانفرنس میں مقررین اور نعت خواں حضرات نے نبی آخر الزماں ۖ کی خوبصورت انداز میں مدح سرا ئی کی۔ 
اپنے خطاب کے دوران مہمان ِ خصوصی نے نوجوانوں کے جذبے کو سراہا اور سیرت النبی ۖ کے مختلف پہلوئوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور محفل کے انتظامات کی تعریف کی۔
پاکستان نیوی سیرت النبی ۖ کی سیرت ٹرافی فلیٹ کمانڈ کے حصے میں آئی۔ آخر میں مہمان ِخصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔


 

یہ تحریر 60مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP