ہلال نیوز

ستاءیس ویں قومی شوٹنگ چیمپئن شپ

گزشتہ دنوں 27 ویں قومی شوٹنگ چیمپئن شپ 2020 کا انعقاد آرمی مارکس مین یونٹ،جہلم میں ہوا۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی یہ چیمپئن شپ، نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تحت منعقد کی گئی جس کی میزبانی پاکستان آرمی نے کی۔پاک آرمی ، پاک بحریہ ، پاک فضائیہ ، پنجاب، سندھ ، واپڈا، اے ایس ایف، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے 300 سے زائد شوٹرز نے اس مقابلے میں حصّہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاک بحریہ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ میں مسلسل تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کی۔پاک بحریہ نے 17طلائی،17چاندی اور11کانسی کے تمغے حاصل کئے اور پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ پاک آرمی نے دوسری اور پاک فضائیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
 جنرل آفیسر کمانڈنگ23 ڈویژن، میجر جنرل شاہد امتیاز نے تقریب ِ تقسیم ِ انعامات میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔


یہ تحریر 59مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP