ہلال نیوز

دیوسائی وِنٹر سپورٹس میلہ 

گزشتہ دنوں پاک فوج کے زیر اہتمام استور کے خوبصورت سیاحتی مقام داسخریم چلم میں دیوسائی وِنٹر سپورٹس میلہ منعقد ہوا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر گلگت  بلتستان میجر جنرل جواد احمد تھے۔ ان کے علاوہ تقریب میں کمانڈر 80  بریگیڈ، بریگیڈیئر محمد یونس سمیت سینئر سول وعسکری حکام، عمائدین علاقہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سات روزہ طویل میلے میں سکینگ، پیراگلائیڈنگ، والی بال، کرکٹ ، رسہ کشی، گھوڑا ریس، شیپ ریس، کبڈی، گلی ڈنڈا، پٹھوگرم، اور چھلئے کے علاوہ دیگر کھیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس میلے میں ضلع بھر سے ایک سو سات ٹیموں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی فورس کمانڈر میجر جنرل جواد احمد نے کہا کہ سرد موسم اور مشکلات میں مسکراہٹ ہی اصل زندگی ہے۔ انھوں نے ضلع استور میں عوام کو تفریح کے مواقعے فراہم کرنے کے حوالے سے پاک آرمی سنو فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر استور کے عوام، کمانڈر 80  بریگیڈ بریگیڈیئر محمد یونس اور 80  بریگیڈ کے انڈر کمانڈ یونٹس کو مبارکباد پیش کی۔



 

یہ تحریر 392مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP