ہلال نیوز

خاصہ دار اور لیویز پاسنگ آؤٹ پریڈ

گزشتہ دنوں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے اشتراک سے خیبرپختونخوا پولیس میں ضم شدہ سابقہ خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کی تربیت کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔جس میں خیبر پختونخوا پولیس میں شامل 3300 اہلکاروں کو پاک فوج، فرنٹیئر کور اور خیبر پختونخوا پولیس کے ماہر تربیت کاروں نے تربیت دی۔ جس میں انسداد دہشت گردی، کوئیک ری ایکشن فورس، پولیسنگ، آئی ای ڈیز ، دھماکہ خیز مواد سے نمٹنے، جدید آلات سے آگاہی، جسمانی تندرستی اور فائرنگ کی مشق سمیت دیگر تربیت دی گئی۔ پاک فوج، فرنٹیئر کور اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے مختلف مواقع پر پولیس کی جاری تربیت کا مشاہدہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ 



 تربیت کے آخری مرحلے میں نئے ضم شدہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں پاک فوج اور فرنٹیئر کورخیبرپختونخوا کے زیر اہتمام کرونا پروٹوکول کے تحت پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاس آؤٹ ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ، سول ایڈمنسٹریشن، پاک فوج، فرنٹیئر کور اور پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔     (رپورٹ : میجر عبدالرحمن)
 

یہ تحریر 92مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP