ہلال نیوز

جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں  سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس

گزشتہ دنوں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی زیرِصدارت سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز  راولپنڈی میں  منعقدہوا۔ 
 کمیٹی کے اراکین کو تینوں مسلح افواج کے منصوبوں سمیت  افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اورامن و استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کی کوششوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔



کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پاکستان کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے قومی نقطۂ نظر کے لئے کام کر تا ہے ۔ انہوں نے خطے کی پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں امن کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
 

یہ تحریر 43مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP