ہلال نیوز

جامعہ پشاورکے طلباء اور اساتذہ کاکور ہیڈ کوارٹرز پشاوراور شمالی وزیرستان کا دورہ

گزشتہ دنوں جامعہ پشاور کے تین سو سے زائد طلباء و طالبات اور اساتذہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ان کو قبائلی اضلاع میں سکیورٹی کی صورتحال سمیت ترقیاتی کا موں کے بارے میں بتایا گیا۔وفد نے صوبہ بھر میں بالعموم اور قبائلی اضلاع میں بالخصوص پاک فوج کی قربانیوں اور قیام امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر کمانڈر پشاورکو ر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے طلباء اور طالبات سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلباء ہائیبرڈ جنگ میں وطن کے سپاہی ہیں۔ طلباء نے شہداء کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔ 
اس کے علاوہ پشاور یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات کو میران شاہ اور غلام خان پاک افغان بارڈر کا بھی دورہ کرایا گیا۔ وہاں پر انہیںپاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں قیام امن کی کوششوں سے لے کرترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن اقدامات سے متعلق بتایا گیا۔اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ممتاز حسین نے بھی وفد سے ملاقات کی۔



 

یہ تحریر 121مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP