ہلال نیوز

تیسری چیف آف دی ائیرسٹاف انٹرنیشنل  اوپن سیلنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب

گزشتہ دنوں پی اے ایف یاٹ کلب، کراچی میں منعقد ہونے والی تیسری چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل اوپن سیلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی سیلرز نے برتری حاصل کرلی جس میں بشمول پاکستان11 ممالک کے 97 سیلرز اور آفیشلز نے حصہ لیا۔ 



پاک فضائیہ کے ائیر وائس مارشل شمس الحق، مشیر انجینئرنگ،چیف آف ائیر سٹاف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی اے ایف یاٹ کلب کے چیئرمین ایئر وائس مارشل زبیر حسن خان نے کہا کہ اس چیمپئن شپ کا انعقاد پی اے ایف کے قومی اور بین الاقوامی سطح پر صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل شمس الحق نے کہا کہ تیسری سی اے ایس اوپن سیلنگ چیمپئن شپ 2022 کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ مجھے اس شاندار ایونٹ کی میزبانی کے لیے پی اے ایف یاٹ کلب کی جانب سے کیے گئے شاندار انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔چیمپئن شپ میں 10 غیر ملکی ٹیموں کی شرکت انتظامیہ کی مستعدی، جاندار ٹیم ورک اور مسلسل کاوشوں کے باعث ممکن ہوا۔ میں باضابطہ طور پر تمام شرکاء، ٹیموں اور جیوری کے ارکان کو اس چیمپئن شپ کو کامیاب بنانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور جغرافیائی و ثقافتی خلیج کو پُر کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ہمارے بین الاقوامی مہمانوں کے بہتر روابط کی امید کرتا ہوں۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔
 

یہ تحریر 100مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP