ہلال نیوز

تیسری بلوچستان انٹرنیشنل سکواش لیگ کا کوئٹہ میں انعقاد

گزشتہ دنوں تیسری بلوچستان انٹرنیشنل سکواش لیگ کا  انعقاد کوئٹہ کلب، کوئٹہ کینٹ میں ہواجس میں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں کُل32 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں 16 مرد اور 16 خواتین شامل تھیں ۔ ٹورنامنٹ میں چار غیر ملکی نامور کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔ جن میں سے  دو کا تعلق مصر اور دیگر دو کا تعلق امریکہ اور سکاٹ لینڈ سے تھا۔ 
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشر ف نے سکواش کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کی بلوچستان آمد پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث پروگرام کو محدود اور ایس او پیز کے تحت  ترتیب دیا گیا ہے ۔ سکواش ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر آغا عمر احمد زئی سمیت تمام آرگنائززرداد و تحسین کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان انٹرنیشنل سکواش لیگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 



ٹورنامنٹ کے فائنل میں 2میچز کھیلے گئے خواتین کی کیٹگری میں سکاٹ لینڈ کی ایلن کلائن (Alan Clyne) اور مصر کی نوران گوہر(Nouran Gohar) کے درمیان مقابلے میں نوران گوہر نے نمائشی میچ کی ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ مردوں کی کیٹگری میں کریم عبدالگواد(Karim Abdel Gawad) نے میچ اپنے نام کیا۔ 
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کریم عبدالگواد، نوران گوہر اور ایلن سمیت تمام بین الاقوامی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کی آمد اور ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد سے ایک دنیا کو مثبت پیغام گیا ہے۔عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کی موجودگی ہمارے لئے باعث مسرت ہے ۔ ہمیں اُمید ہے کہ کھلاڑی بلوچستان سے اچھی یادیں لے کر جائیں گے۔



 

یہ تحریر 1مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP