ہلال نیوز

تیزی سے بدلتے ہوئے جنگی رجحانات میں اعلیٰ  پیشہ ورانہ مہارت کا اہم کردار ہے۔ جنرل قمرجاوید باجوہ

آرمی چیف کیّّ پاک فوج میں وی ٹی فور ٹینک کی شمولیت سے متعلق تقریب میں شرکت

 افواجِ پاکستان میں جدید ہتھیاروں کی شمولیت کا ایک مسلسل اور مربوط سلسلہ ہے جس کا آغاز قیام پاکستا ن  کے ساتھ ہی ہو گیا تھا اور یہ سلسلہ آج تک کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر جاری و ساری ہے۔ چینی ساختہ ٹینک VT-4  کی پاک فوج میں شمولیت بھی اس کڑی کا ایک حصہ ہے اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد گوجرا نولہ کینٹ میں ہوا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔چینی مندوبین بھی خصوصی طور پر اس تقریب میں مدعو کئے گئے تھے۔ آرمی چیف نے وی ٹی فور ٹینک کی حربی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دیکھا جو دنیا کے بہترین جدید ٹینکوں کے ہم پلہ ہے،یہ جدید ترین ٹینک ہروٹیکشن،فائر پاوراورنقل و حرکت کا حامل ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بدلتے جنگی رجحانات میں اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت کا اہم کردار ہے۔ پیچیدہ جدید ٹیکنالو جی کے ساتھ تربیت انتہائی ضروری ہے۔ کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کے لئے روایتی صلاحیتوں کی اپ گریڈیشن جاری رہنی چاہئے۔ وی ٹی فور پاکستان اور چین کے سٹرٹیجک تعاون کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے۔اس کی شمولیت سے فارمیشنز کی جنگی استعداد بڑھے گی۔ آرمی چیف نے مزید کہاکہ تیزی سے بدلتے جنگی رجحانات میں اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت کا اہم کردار ہے ،پیچیدہ اورجدید ٹیکنالوجی سے روشناس ہونے کے ساتھ سخت تربیت ضروری ہے۔ آرمی چیف نے وی ٹی فور کے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ بھی دیکھا۔  ِانہوں نے سمولیٹر کا معائنہ بھی کیا  جہاں پر انہیں مکمل طور پر بریف کیا گیا ۔ قبل ازیں کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ 6آرمڈ ڈیو میجر جنرل راشد محمود بھی موجود تھے۔ تقریب میں فارمیشن کے افسران ،سردار صاحبان اور جوانواں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔



(رپورٹ:  لیفٹیننٹ کرنل فاروق فیروز)
 

یہ تحریر 50مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP