ہلال نیوز

ترک سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات 

گزشتہ دنوں ترک سفیرجناب احسان مصطفی یوردکول (Ihsan Mustafa Yurdakul)نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو سے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد  میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں معزز شخصیات نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔



ترک سفیر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے اس کی خود انحصاری کے میدان میں غیر معمولی ترقی کی تعریف کی۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ انہوں نے دونوں فضائی افواج کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور پر باہمی ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔
 

یہ تحریر 574مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP