ہلال نیوز

بہاولپور گیریژن میں یومِ دفاع کی تقریب

بہاولپور گیریژن میں یومِ دفاع، شہداء پاکستان کا دن نہایت عزت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز قرآن خوانی سے ہواجس کے بعد وطنِ عزیزکے مضبوط دفاع اور اس کے لئے جان نثار کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں مانگی گئیں ۔ بہاولپور گیریژن میں ایک پروقارتقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور دعا کی ۔ 
یومِ دفاع کے موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل فہیم عامر نے میجر محمد طفیل شہید )نشانِ حیدر(کی قبر پر ان کے آبائی گائوں طفیل آبادضلع وہاڑی میں پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔



 

یہ تحریر 63مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP