ہلال نیوز

بہاولپور ٹرائی اتھلان کمپیٹیشن 2020

گزشتہ دنوں بہاولپور کور کی جانب سے ٹرائی اتھلان کمپیٹیشن 2020 کا انعقاد کیا گیا۔جوکہ اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ تھا۔ مقابلے کے انعقاد کا مقصد علاقے کے نوجوانوں میں ایک مثبت اور خوشگوار ماحول کے اندر فٹنس اور صحت کا رجحان پیدا کرنا تھا۔
اس مقابلے کے لئے بہاولپور کے مختلف مقامات سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی جن میں سول سوسائٹی، اساتذہ کرام، یونیورسٹی و کالج کے طلبہ، پولیس، رینجرز، گورنمنٹ ملازمین اور پاک فوج کے جوانوں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں کل تین ایونٹ شامل کئے گئے جس میں تیراکی، سائیکلنگ اور کراس کنٹری دوڑ شامل تھی۔ تمام کھلاڑیوں نے بہترین فٹنس کا مظاہرہ کرتے ہوے تینوں ایونٹس مکمل کئے۔



ٹرائی اتھلان مقابلے کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل سیدّ محمد عدنان تھے جبکہ قومی اولمپین فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ دیگر شرکاء میں سرکاری ملازمین، یونیورسٹی کے اساتذہ، سکول وکالج کے طلبا، بہاولپور کی معززشخصیات اور سابقہ فوجی کھلاڑی شامل تھے۔ مہمان خصوصی نے مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میںنقد انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر شرکاء نے بہاولپور کور کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔
 

یہ تحریر 80مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP