ہلال نیوز

بلوچستان یونیورسٹی کا آرمی کے ساتھ ایک دن

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کی ہدایت پر کوئٹہ کینٹ میں ’’آرمی کے ساتھ ایک دن ‘‘ کے عنوان کے تحت ایک پرجوش اور ملی جذے سے سرشار دن منایا گیا ۔ اس پروقار تقریب میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اقبال‘ اساتذہ کرام اورڈیڑھ ہزار طلباء و طالبات نے شرکت کی۔بلوچستان یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے طلباء و طالبات نے پاک آرمی کے زیر استعمال مختلف ہتھیاروں کی نمائش میں بہت دلچسپی لی۔ پاک آرمی کے نمائندوں نے طلباء کو جدید ہتھیاروں کے متعلق معلومات فراہم کیں اور خود کار چھوٹے ہتھیاروں سے فائر نگ بھی کروائی ۔ تقریب کے دوران آرمی براس بینڈ پر مختلف ملی نغمے پیش کئے اور پاک آرمی کے جوانوں نے بغیر ہتھیار دشمن کا مقابلہ کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔

گزشتہ دنوں کراچی میں سکول اور کالج کے طلباء و طالبات نے پاک فوج کے ساتھ دن گزارا۔ اس ایک روزہ پروگرام کا مقصد اُن میں سکیورٹی سے متعلق آگاہی‘ خود اعتمادی اور جذبۂ حب الوطنی کو مزید اجاگر کرنا تھا۔ اس دوران انہیں پاک فوج کے زیر استعمال اسلحہ اور آلات کی مختلف اقسام کے بارے میں مفصل بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کا جذبہ دیدنی تھا۔ انہوں نے اس پروگرام میں گہری دلچسپی لی اور پاک فوج کے عزم و ایثار کو بے حد سراہا

یہ تحریر 24مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP