ملک بھر کی طرح بلو چستان میں بھی 76واں جشن آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر بانیٔ پاکستان اور شہدا پاکستان کی تصاویر آویزاں کر کے انھیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ صوبے کے مختلف حصوں میں پاک آرمی اور سول قیادت نے مل کر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیاگیا۔
دن کا آغاز وطن پاک کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا سے کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ ملک بھر کی طرح قومی پرچم لہرانے کی تقریبات صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر بھی منعقد کی گئیں۔جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں 13 اگست کو پاک آرمی اور بلوچستان پولیس کے مابین آزادی پولو میچ کھیلا گیا۔ اس موقع پر فنکاروں نے ملی نغمے اور دیگر کرتب کے مظاہرے کیے جبکہ بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے۔ رات کو کوئٹہ پینتھرز اور بلوچستان کے لیے کوئٹہ گلیڈیئیٹر کے مابین آزادی کرکٹ میچ کھیلا گیا۔14 اگست رات 12 بجتے ہی نوجوان قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے جشن کو بھر پور انداز میں خوش آمدید کہا۔ کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن، بولان کرکٹ سٹیڈیم سمیت دیگر مقامات پرآتش بازی کے شاندار مظاہرے کیے گئے۔
پورے ملک کی طرح تربت میں بھی پاکستان کا76واں یومِ آزادی پرجوش طریقہ سے منایاگیا۔دن کے آغاز میں ایف سی بلوچستان (سائوتھ)کے ہیڈ کوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریب منقد ہوئی ۔ڈسٹر کٹ کیچ میں یومِ آزادی کے حوالے سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے گرلز کالج تربت کے مقام ایک شاندار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس موقع پر گرلز کالج تربت میں مختلف تعلیمی اداروں کے درمیان ایک تقریری مقابلہ کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں طلبا اور طالبات کی جانب سے ملی نغمے، میوزیکل شو کے علاوہ ٹیبلو کا بھی شاندار مظاہرہ کرکے وطن عزیز سے اپنی بھرپور محبت کا اظہار کیا گیا۔
ضلع کیچ کے نوجوانوں کی جانب سے اس دن ایک شاندار کار ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے نوجوانوں نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ پورے سائوتھ میں ایف سی اور ضلعی انتظامیاں کی جانب سے تقریبات منعقد ہوئی۔ جن میں واشک ، چاغی، خاران، پنجگور،خضدار سرِ فہرستہیں ۔بعد ازاں ایف سی ہیڈ کوراٹرتربت میں پر وقار تقریب کا انقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔ تقریب کے آغاز میں تربت کے سرکاری اور نجی سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلو اور تقاریر پیش کیں جسے علاقے کے عوام نے خوب سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےآئی جی ایف سی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھارت میں جو مسلمانوں کا حال ہے یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے اللہ کا شکر ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہتے ہیں ۔
یہ تحریر 102مرتبہ پڑھی گئی۔