ہلال نیوز

بلوچستان میں قومی پولیو مہم  

گزشتہ دنوں بلوچستان میں پولیو مہم کے تحت چاغی ، ڈیرہ بگٹی، دکی، گوادر ہرنای، جھل مگسی، قلہ عبدالہ، قلات، کیچ خاران، خضدار، کوہلو لسبیلہ ،مستونگ، نوشکی، پشتین، سبی، ژوب اور دیگر اضلاع میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ اس مہم میں 21500 پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ اس مہم کے تحت بلوچستان میں دو ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ اس حوالے سے پولیو کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ڈراپس پلائیں گی۔ 
اب تک قومی پولیو مہم کے تحت پورے پاکستان میں 37 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔


یہ تحریر 89مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP