ہلال نیوز

ایک دن پاک فوج کے ساتھ

گزشتہ دنوں ملتان کے تعلیمی اداروں کے طلبا اور فیکلٹی ممبران نے ملتان گیریژن میں آرمی کے ساتھ ایک دن گزرا۔ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویج اور بہاوالدین زکریا یونیوروسٹی کے 120 طلبا وفد کا حصہ تھے۔یہ پروگرام خاص طور پر طلبا کو پاک فوج کی کارکردگی، اس کی تنظیم اور دفاعی صلاحیت کے بارے میں روشناس کرانے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ طلبا نے پاک فوج کی آپریشنل اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جس کے بعد ٹینکوں کی مشق اور ہوا بازی کے اثاثوں کا مشاہدہ بھی کیا۔ شرکا نے چھوٹے ہتھیاروں سے براہ راست فائرنگ کا مشاہدہ بھی کیا، طلبا نے پاک فوج کے حوصلے، عزم اور پیشہ وارانہ اہلیت کی تعریف کی ۔
(رپورٹ : میجر قنبر رضا)



 

یہ تحریر 66مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP