ہلال نیوز

ایک دن پاک فوج کے ساتھ

گزشتہ دنوں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے 108 طلباء و طالبات کے وفد نے 6 آرمرڈ ڈویژن راہوالی کنٹونمنٹ گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد نوجوان نسل کو پاک افواج کے دفاعی امور اور صلاحیتوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ طلباء و طالبات نے تربیتی ایریا اور مختلف ہتھیاروں کے معائنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جی او سی 6 آرمرڈ ڈویژن میجر جنرل عدنان احمد خان نے طلباء و طالبات سے بات چیت کی۔



 

یہ تحریر 188مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP