ہلال نیوز

ایک دن پاک فوج کے ساتھ

گزشتہ دنوں مختلف سکولوں، کالجوں اور خضدار ڈویژن کی یونیورسٹیز کے طالب علموں نے 'ایک دن پاک فوج کے ساتھ' پروگرام کے سلسلے میں پاک فوج کے ساتھ خضدار گیریژن میں ایک دن گزارا۔  اس موقع پر طلباء و طالبات نے گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف ہتھیار اور آلات دیکھنے کے ساتھ ساتھ چھوٹے ہتھیاروں سے فائر بھی کئے۔ گیریژن کمانڈر میجر جنرل خالد ضیاء نے طلباء و طالبات سے ملاقات کی اور ان کے جذبۂ حب الوطنی کی تعریف کی۔ طلباء نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند مورال کو سراہتے ہوئے اُن کو ایسے مواقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔



 

یہ تحریر 154مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP