ہلال نیوز

ایف سی ساؤتھ بلوچستان پاسنگ آؤٹ پریڈ

گزشتہ دنوں فرنٹیئر کور سائوتھ بلوچستان کی 900 ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کمانڈر سیکٹر سینٹر ایف سی بلوچستان سائوتھ بریگیڈیئر قاضی شاہد مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب کا انعقاد پنجاب رجمنٹ مردان میں کیا گیا۔
مہمانِ خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور معیار کو سراہا۔ انہوں نے نئے پاس آئوٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی اور ملکی امن و سلامتی میں اپنے کردار ادا کرنے اور بہتر کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کی تلقین کی۔



 

یہ تحریر 104مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP