گزشتہ دنوں ایف سی بلوچستان (سائوتھ)نے زکری زائرین کے لیے تربت میں واقع زکری کمیونٹی کے مقدس مقام کوہ مراد پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں میڈیکل سپیشلسٹ اور گائناکالوجسٹ سمیت نرسنگ سٹاف اور ایمبولینس کی سہولت مہیا کی گئی تھی۔ کیمپ میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ یاد رہے کوہ مراد تربت میں واقع ہے جہاں ہر سال زکری کمیونٹی پوری دنیا سے اپنے مذہبی رسومات ادا کرنے آتی ہے۔زکری کمیونٹی کے رہنمائوں نے ایف سی بلوچستان(سائو تھ)کی اس کاوش کو خوب سراہا اور ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال ایف سی بلوچستان ہماری مدد کے لیے موجود رہتی ہے۔
یہ تحریر 143مرتبہ پڑھی گئی۔