ہلال نیوز

ایف جی ڈگری کالج لاہور گیریژن میں محفل مشاعرہ

گزشتہ دنوں ایف جی ڈگری کالج لاہور گیریژن میں محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ممتاز شاعر انور مسعود نے کی۔ نوجوان طلباء، فیکلٹی ممبران اور انور مسعود نے اپنے مزاحیہ اشعار سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ اس طرح کی غیر نصابی سرگرمیوں کا مقصد طلباء کی شخصیت میں اعتماد پیدا کرنا اور باہمی رابطے کی مہارتوں کو بہتر بنانا ہے۔ تقریب میں طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔



 

یہ تحریر 117مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP