ہلال نیوز

ایئر چیف مارشل کا ایئر یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

گزشتہ دنوں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایئر یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی آمد پر وائس چانسلر، ایئر وائس مارشل (ر) فائز امیر نے اُن کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے آباء و اجداد کے خوابوں کی تعبیر کے لئے اپنے اندر جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنا ہوگا۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ دورِ حاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے خود کو جدید تعلیم سے آراستہ کریں۔


یہ تحریر 187مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP