ہلال نیوز

انڈونیشین بحری جہاز کا خیر سگالی اور تربیتی دورہ

انڈونیشین بحری جہاز کا خیر سگالی اور تربیتی دورہ

 

گزشتہ دنوں انڈونیشین بحریہ کے جہاز کری سلطان اسکندر مودا۔367 نے پاکستان کا خیر سگالی و تربیتی دورہ کیا۔ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے جہاز کا خیر مقدم کیا۔کراچی میں قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسرنے پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سی پی اوز/سیلرز نے بھی انڈونیشین بحری جہاز کا دورہ کیا۔ 


چوتھی نیشنل یوتھ/جونیئر ایئر ویپن شوٹنگ چمپیئن شپ ۲۰۱۵

 

گزشتہ دنوں چوتھی نیشنل یوتھ/جونیئر ایئر ویپن شوٹنگ چیمپیئن شپ ۲۰۱۵ کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد پی این ایس شوٹنگ رینج میں کیا گیا ۔ اس چیمپیئن شپ میں تینوں مسلح افواج کے نوجوان شوٹرز نے حصہ لیا۔ چیمپیئن شپ میں چھ انفرادی اور دوٹیم ایونٹس کا انعقاد کیا گیاتھا۔ پاکستان نیوی کی ٹیم نے اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۱۴ میں سے ۱۲ گولڈ میڈلز حاصل کئے ۔ تقریبِ تقسیمِ انعامات کے مہمان خصوصی کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی نے اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے شوٹرز میں انعامات تقسیم کئے۔

 

 

یہ تحریر 40مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP