گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بہاولپور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں، ٹریننگ اور انتظامی معاملات پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے وہاں پروفیشنل ڈویلپمنٹ سورس سینٹر اور مینٹی ننس سہولیات سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سرگرمیوں کی تعریف کی۔بہاولپور کور ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر جنرل قمرجاوید باجوہ کا کمانڈر بہاولپور کورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے استقبال کیا۔
یہ تحریر 379مرتبہ پڑھی گئی۔