ہلال نیوز

آرمی ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ

گزشتہ دنوں بہاولپور میں آرمی ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ منعقد ہوئی جس میں مختلف کیٹیگری کے مقابلوں کا انعقادکیا گیا۔چیمپیئن شپ میں راولپنڈی، منگلا،گوجرانوالہ ،لاہور، ملتان ،کراچی، بہاولپور اور آرمی ائیرڈیفنس کور کے جوانوں نے حصہ لیا ۔
ویٹ لفٹنگ مقابلوں کو ویٹ کیٹیگری کے حساب سے تقسیم کیا گیاتھا۔ مختلف کیٹیگریز میں میچز کا انعقاد 5 دن تک جاری رہا ۔ 



چیمپیئن شپ میں منگلا کور سے تعلق رکھنے والے ویٹ لفٹرز نے 4 سونے، 3 چاندی اور3 کانسی کے تمغے کے ساتھ پہلی جبکہ راولپنڈی کورنے 1سونے،3 چاندی،2 کانسی اوربہاولپور کورنے 2سونے،1چاندی، 1کانسی کے تمغوں کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد اعجاز مرزا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
 

یہ تحریر 130مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP