گزشتہ دنوں پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق "الکسح "IVکی اختتامی تقریب ملٹری کالج آف انجینئرنگ رسالپور میں منعقد ہوئی۔انجینئر انچیف پاکستان آرمی نے بطور مہمان خصوصی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل انجینئرز میجر جنرل سعد مسفر القحطانی کی سربراہی میں سعودی عرب کے ایک اعلیٰ سطحی فوجی وفد نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
مشق میں رائل سعودی لینڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستوں نے حصہ لیا۔ دو ہفتے طویل مشق کا مقصد روٹ سرچ، ایریا سرچ، وہیکل پرسنل سرچ اور ایریا کلیئرنس آپریشنز کے میدان میں باہمی تجربات کا تبادلہ کرنا تھا۔
دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (IED)، وہیکل امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائسز (VIED)، اینٹی سوسائیڈل، وکٹم آپریٹڈ امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائسز اور دھماکہ خیز مواد سے نمٹنے کے بارے میں مشقیں اورتکنیک اس مشترکہ مشق کے مقاصد میں شامل تھا۔یاد رہے یہ دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون کے طور پر الکسح سیریز کی چوتھی مشترکہ مشق تھی۔
یہ تحریر 93مرتبہ پڑھی گئی۔