ہلال نیوز

ڈی ایچ اے بہاولپور میں ہیلتھ سٹی کا سنگ بنیاد

گزشتہ دنوں ڈی ایچ اے بہاولپور میں ہیلتھ سٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔کمانڈر بہاولپور کورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا ء تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ ہیلتھ سٹی پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے جس میں لوگوں کو ہر طرح کے علاج معالجے کی تمام جدید سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔ اس پروجیکٹ کے تحت 500 سے 750 بیڈز کا ہسپتال ،میڈیکل کالجز، ریہیب کلینک اور کانفرنس ہال بھی تعمیر کیے جائیں گے۔



ہیلتھ سٹی نہ صرف مقامی لوگوں کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کرے گابلکہ نوکریوں کی صورت میں مقامی لوگوں کو معاشی آسودگی بھی دے گا ۔ اس موقع پر کمانڈر بہاولپور کورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیانے ہیلتھ سٹی پروجیکٹ کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ اس طرح کی طبی سہولیات پاکستان کے تمام شہروں میں مہیا کی جانی چاہیں ۔مزیدبرآں کمانڈر بہاولپور کورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے تمام ڈاکٹروں اور پروجیکٹ میں شامل لوگوں کی تعریف کی۔
 

یہ تحریر 218مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP