ہلال نیوز

ون آرمرڈ ڈویژن سپورٹس ویک میں لجپال بٹالین کی برتری

گزشتہ دنوں ملتان چھائونی میں ون آرمرڈ ڈویژن کے آفیسرز کے سپورٹس ویک کا انعقاد ہوا جس میں پندرہ سے زائد یونٹوں کے آفیسرز نے حصہ لیا۔ لجپال بٹالین کے آفیسرز نے چھ میں سے پانچ ایونٹس میں برتری حاصل کر کے اپنی یونٹ کا نام روشن کیا۔



مسٹر فِٹ(30 سال سے اوپر)میں لجپال بٹالین کے  میجر رضوان ، مسٹر فِٹ(30 سال سے کم ) میں سیکنڈ لیفٹیننٹ حمزہ عابد، ٹینس ڈبلز کے مقابلوں میں میجر عرفان اور لیفٹیننٹ سعیدجبکہ بیڈمنٹن (سنگلز)میں میجر عرفان فاتح رہے اور فارمیشن کرکٹ مقابلوں میں زیادہ سکسر لگانے پرلیفٹیننٹ ذیشان، لیفٹیننٹ مہر اور سیکنڈ لیفٹیننٹ حمزہ عابدکو انعامات سے نوازا گیا۔ کمانڈر پانچ آرمرڈ بریگیڈ،بریگیڈیر عمران مرتضیٰ نے جیتنے والے آفیسرز کو مبارکباد پیش کی۔
سپورٹس ویک کے اختتام پر جی او سی فرسٹ آرمر ڈویژن میجر جنرل ظفر اقبال مروت نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

یہ تحریر 278مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP