ہلال نیوز

چیف آف دی نیول سٹاف کا سجاول اور  ملحقہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

گزشتہ دنوں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک بحریہ کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے سجاول اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آف دی نیول سٹاف کو سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال اور پاک بحریہ کی جانب سے جاری امدادی اور بحالی کے آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے موسلادھار بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان سے متعلق مسلسل کوششوں اور تعاون سے درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے عزم پر زور دیا۔ نیول چیف نے وہاں تعینات جوانوں سے  ملاقات کی اور سیلاب متاثرین کی بروقت امداد کو یقینی بنانے پر ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے سول انتظامیہ، مختلف مخیر حضرات اور تنظیموں کی جانب سے سیلاب زدگان کی مسلسل مدد کو بھی سراہا۔



 

یہ تحریر 134مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP